عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے اجلاس ، انتظامات کا جائزہ لیاگیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:42

چنیوٹ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈی سی او چنیوٹ محمد ایوب خان کی زیر صدارت عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا اس موقع پر سیکورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ سیکورٹی اہلکاران اور ٹی ایم اے ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :