غیر مسلم اساتذہ کے عربی اور اسلامیات کے مضامین پڑھانے پر پابندی عائد

پیر 5 دسمبر 2016 18:42

بھکر۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمد اشرف اعوان نے تمام ضلع کے تمام پرائمری ، ایلمنٹری ،ہائی اورہائیر سکینڈری سکولوں میں غیر مسلم اساتذہ کو عربی اور اسلامیات کے مضامین پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے ، اس سلسلہ میں تمام سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس امر کا سرٹیفکیٹ دفتر ہذا میں فوری طور پر جمع کروائیں ۔