Live Updates

عمران خان کی سابق اہلیہ نےکہا کہ عمران کوقرضہ نہیں دیا۔دانیال عزیز،طارق چوہدری

عمران خان نےالیکشن کمیشن میں بیان جمع کروایاکہ جمائمہ سے قرضہ لیا،عمران خان صاحب آپ کا بیان آپ کی سابق اہلیہ سے نہیں مل رہا،(ن)لیگ کوکلین چٹ‌ملنے پرپی ٹی آئی چپ ہوجائے گی۔(ن)لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 18:07

عمران خان کی سابق اہلیہ نےکہا کہ عمران کوقرضہ نہیں دیا۔دانیال عزیز،طارق ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہاہے کہ عمران خان نےالیکشن کمیشن میں بیان جمع کروایاکہ جمائمہ سے قرضہ لیا،جبکہ عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ کبھی ایک پیسہ بھی قرضہ عمران کونہیں دیا،عمران خان صاحب آپ کا بیان آپ کی سابق اہلیہ سے نہیں مل رہا،(ن)لیگ کوکلین چٹ‌ملنے پرپی ٹی آئی چپ ہوجائے گی۔

آج یہاں رہنماء مسلم لیگ (ن)دانیال عزیزاور طارق فضل چوہدری پاناما لیکس ایشوپرپریس کانفرنس کررہے تھے۔رہنماء مسلم لیگ (ن)دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان نےآج الیکشن کمیشن میں اپنا جواب داخل کرایاکہ جمائمہ سے قرضہ لیااوربیوی سے قرض لے کر بنی گالا محل کی ادائيگی کی۔جبکہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارےوکیل کی حاضری لگی ہوئی وہ موجودتھے۔

اورپی ٹی آئی وکیل غیرحاضرتھے۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بتارہے ہيں کہ اپارٹمنٹ کی سیل کے پیسے نہيں ملے۔عمران خان کہتے ہیں کہ جمائمہ خان سے قرضہ لیا۔جبکہ عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ کبھی ایک پیسہ بھی قرضہ عمران کونہیں دیا۔ عمران خان الیکشن کمیشن میں بتارہے ہیں کہ جمائمہ سے قرضہ لیا۔لیکشن میں‌ بیان جمع کروایا گیا کہ فلیٹ کے پیسے جمائما سے لیے۔

عمران خان صاحب آپ کا بیان آپ کی سابق اہلیہ سے نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان نے لندن میں جمائما کوپیسے دے دیے تھے تو جمائما یہ بات ماننے کوتیارکیوں نہیں‌ہے۔طارق چوہدری نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلیے زمین کے حصول کا کام مکمل کرلیاگیا۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کوکلین چٹ‌ملنے پرپی ٹی آئی چپ ہوجائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :