وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار فرانس کے تین روزہ سرکاری دورہ پر (کل) پیرس روانہ ہوں گے

6 تا 9 دسمبر کو اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ (او جی پی) سمٹ میں شرکت کریں گے

پیر 5 دسمبر 2016 18:39

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار فرانس کے تین روزہ سرکاری دورہ پر (کل) پیرس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر اسحاق ڈار فرانس کے تین روزہ سرکاری دورہ پر کل) منگل کو پیرس روانہ ہوں گے۔ وہ 6 تا 9 دسمبر کو اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ (او جی پی) سمٹ میں شرکت کریں گے۔ فرانس کے وزیر امور خارجہ اور حکومت برطانیہ نے وفاقی وزیر خزانہ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

اپنے اس دورہ میں وہ فرانسیسی ادارہ برائے ترقی اے ایف ڈی کی 75 ویں سالانہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دوران وہ مختلف اجلاسوں اور مذاکروں میں بھی حصہ لیں گے۔ وزیر خزانہ او پی جی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں 70 سے زائد ممالک کے رہنما شفافیت، احتساب اور شہریوں کی شمولیت کے اصولوں پر بحث میں حصہ لیں گے جس کا مقصد رکن ممالک میں گڈ گورننس اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس دورہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اے ایف ڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور کارساز کمپنی رینالٹ کی انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :