ممنوعہ پولی تھین شاپر کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارو ائی عمل میں لائی جائے ، ڈی او ماحولیات محمد بابر خان

پیر 5 دسمبر 2016 18:31

پاکپتن۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)حکومتی ہد ایات پر ممنوعہ پولی تھین شاپر کا استعمال ممنوع ہے ، ممنوعہ پولی تھین شاپر کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارو ائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلہ میں متعلقہ علاقوں کے انسپکٹر ماحولیات منوعہ پولی تھین شاپر کے تمام عوامل پر عملی طور پرقابو پائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی او ماحولیات محمد بابر خان نے مختلف انسپکٹر ماحولیات کو ممنوعہ شاپر کی روک تھام کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران ، انسپکٹر ماحولیات ، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جود تھے ، ڈی او ماحولیات نے کہا آرڈیننس 2002 کے تحت غیر قانونی پولی تھین شاپر بنانے اور ان کی فروخت ممنوع ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران موثر اقدام کریں اور غیر قانونی طور پر منوعہ پولی تھین شاپرکی خریدوفروخت میں ملوث افراد کے خلاف موثر کار وائی کریں ،انہوں نے کہا کہانوائر منٹ انسپکٹر اپنے کام میں مزید نکھار لائیں اور منوعہ شاپر کے استعمال کو روکنے کیلئے بھر پور اقدامات کریں۔