پاکپتن میں عید میلا النبی منانے کی تیاریاں عروج پر

پیر 5 دسمبر 2016 18:31

پاکپتن۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) شہر فرید پاکپتن میں عید میلا النبی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ربیع الاول کے سلسلہ میں جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں عید میلاد النبی پورے جوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری ہے ربیع الاول کے آغاز سے ہی ہر طرف محفل میلاد کس سلسلہ جاری ہے تمام طبقہ اور تنظیموں کی طرف سے حضور سے محبت کے اظہار کے لئے جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے گلی محلوں اور شاہراہوں پر جگہ جگہ جھنڈیوں اور سٹکرز اور بیج کے سٹالوں پر خریداروں کا جوش وضروش اور رش لگا ہے علاوہ ازیں تاجروں اور کارباری حضرات نے اپنے بازاروں اور قریبی مساجد کو رنگ برنگی سبز جھنڈیوں برقی لائٹوں اور خوبصورت گیٹ لگا کر شہر کو دلہن کی طرح سجا رکھا ہی12ربیع الاول کا مرکزی جلوس غلہ منڈی سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :