محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی، جعلی اسلحہ لائسنسوں میں کروڑوں روپے کی خورد برد پر 4 ملزمان گرفتار

پیر 5 دسمبر 2016 18:31

سرگودھا۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرکے جعلی اسلحہ لائسنسوں میں کروڑوں روپے کے خورد برد پر ملزمان گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے علم میں یہ بات آئی کہ اسلحہ لائسنس برانچ ڈی سی او آفس میانوالی میں اہلکاران نے جعلی اسلحہ لائسنس ہائے بناکرکروڑوں کاگھپلاکیاہے۔

(جاری ہے)

جس پرانکوائری نمبر81/2016عمل میں لائی گئی جوکہ حالات وواقعات درست ثابت ہونے پرمقدمہ نمبر37تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرسرگودھادرج ہواجس کی تفتیش ریحانہ فرحت ڈپٹی ڈائریکٹرانوسٹی گیشن اورعصمت اللہ بندیال سرکل آفیسراینٹی کرپشن میانوالی نے عمل میں لائی ۔دوران تفتیش سینکڑوں جعلی اسلحہ لائسنس برآمد ہوئے اسی طرح ملزمان نے جعلی اسلحہ لائسنسوں کی مد میں گورنمنٹ کو 1 کروڑ96 لاکھ 95 ہزارروپے کانقصان پہنچایا،جس پرملزمان شیخ محمداشرف ،محمدرمضان ،محمدفیاض اور عادل شاہ کوگرفتارکر لیاگیا۔مزیدبرآں14ہزارلائسنس کمپیوٹرائرڈہوئے۔ ڈی سی او میانوالی کوتحریرکیاگیاہے کہ ان کی چھان بین کی جائے۔

متعلقہ عنوان :