انجمن بحالی معذوراں دیپالپور کے زیراہتمام واک اور سیمینار کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 18:27

دیپالپور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام سپیشل افراد کے عالمی دن کے حوالے سے واک اور سیمینارمنعقد کیا گیا کچہری چوک تا ٹی ایم اے ہال دیپالپور تک واک کی قیادت صدر انجمن بحالی معذوراں ملک مظہر نواز نوناری ،سینئر نائب صدرقاسم علی،چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد رفیع خان اور جنرل سیکرٹری ظفرسیال نے کی واک کے سینکڑوںشرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جن پر سپیشل افراد کے حقوق اور حکومتی ذمہ داریوں سے متعلق نعرے درج تھے کچہری چوک سے شروع ہونیوالی واک مدینہ چوک سے ہوتی ہوئی ٹی ایم اے ہال دیپالپور پہنچ کر سیمینار میں تبدیل ہوگئی جہاں پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاںکھچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دیپالپور میں سپیشل بھائیوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی جبکہ تعلیمی اداروں اور سفر میں دی گئی رعایات پر بھی عملدرآمد کروایا جائے گا انہوں نے اس موقع پر سپیشل افراد کیلئے ایک فنڈ کی بنیاد رکھنے کا اعلان بھی کیا ۔