اوکاڑہ، ڈی سی او نے نجی ہسپتال میں آگ لگنے کے واقع کی تحقیقات کا حکم دیدیا‘جائے حادثہ کی خود نگرانی کی

پیر 5 دسمبر 2016 18:27

اوکاڑہ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈی سی او سقراط امان رانانے اوکاڑہ کے نجی ہسپتال میں آگ لگنے کے واقع پر امدادی کاروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کی ،حادثہ کے فوراًً بعد پہنچ کر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر سرکاری محکموں کے اہلکاروں و افسران کا حوصلہ بڑھایا اور ہسپتال میں مریضوں کو احسن انداز میں ریسکیو کرنے پر شاباش دی۔

(جاری ہے)

سقراط امان رانا نے کہا کہ حادثہ میںزخمی ہونیو الوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے آگ لگنے کے واقع کی انکوائری کرنے کا بھی حکم بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :