حکومت پنجاب پڑھے لکھے پنجاب کے خواب کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈاکٹر فرخ جاوید

پیر 5 دسمبر 2016 18:27

اوکاڑہ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر لٹریسی /نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شرح خواندگی میں اضافے اور پڑھے لکھے پنجاب کے خواب کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے سکول بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں نان فارمل سکولوں کے اساتذہ محنت ،لگن اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں ان سکولوں کو بہترین سے بہتر بنانے کیلئے خلوص نیت سے محنت کریں ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ضلع اوکاڑہ میں نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کو دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے مسلم کالونی عید گاہ روڈ کے نان فورمل ایجوکیشن سکول کا دورہ کیا اور خواتین اساتذہ کو چادریں دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکول کے طالب علموں سے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں سے متعلق سولات بھی کئے اس موقع پر انہوں نے تعلیم بالغاں کے سکول سے تعلیم حاصل کرنے والی سابقہ طالب علم خواتین سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیو ں سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اب وہ خریداری ،اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے ،سفر کے دوران آنیو الی مشکلات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ میںخود اعتمادی محسوس کرتی ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیمی ترقی ایک مضبوط مستحکم اور روشن خیال معاشرہ کی بنیاد میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ اور خصوصاًً نان فارمل بیسک ایجوکیشن سیکٹر کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔