حکومت نے شاہپور جیل میں سکیورٹی و بیرکس کیلئے فنڈز جاری کردیئے

پیر 5 دسمبر 2016 18:27

سرگودھا۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب نے خستہ ہال ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں بیرکس کی تعمیر اور حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کیلئی4کروڑ 65لاکھ 99ہزار کے فنڈز جاری کرتے ہوئے محکمہ بلڈنگ کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات شروع کر نے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں گنجائش سے تین گناہ سے زائد قیدی اور حوالاتی بند ہیں، جیل انتظامیہ کی رپورٹ پر حکومت نے ان بیرکوں کی مرمت ،مزید بیرکس تعمیر کرنے اور حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کیلئی4کروڑ65کروڑ99ہزار کے فنڈز جاری کر دیے ہیں،اس سلسلہ میں محکمہ بلڈنگ سرگودھا کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے اس منصوبے پر کام شروع ہو جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :