مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،مرزا الیاس بیگ

پیر 5 دسمبر 2016 18:22

سرگودھا۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے منصوبے شروع کرکے قوم کا معیار زندگی بلند کیا جارہا ہے ، ان خیالات کا اظہار سرگودھا کی میئر شپ کے امیدوار مسلم لیگ ن کے راہنما مرزا الیاس بیگ نے مختلف یونین کونسلز کے کونسلرز کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے فعال کردار ادا کرکے ملک و قوم کی خدمت کرینگے، مرزا الیاس نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کے حقوق کو مقدم سمجھا اور عوام کو سہولیات فراہم کیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :