کراچی، احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

پیر 5 دسمبر 2016 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسران شاکر عرف لنگڑا ،عارف خان سمیت چار مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی کی احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے کے افسران کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ چائنہ کٹنگ میں ملوث 15 افسران کے خلاف رئفرنس دائر ہے جبکہ ریفرنس میں نامزد ایک ملزم ناصر شیخ گرفتار ہے جبکہ مقدمے میں چار مفرور ملزمان شاکر عرف لنگڑا عارف خان مفرور ہین ملزمان نے چائنہ کٹنگ کی مد مین قومی خزانے کو 16 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچائا ہے عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے تاکہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا سکے عدالت نے سماعت 14 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :