سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکریٹری لینڈ غلام مصطفی پھل کی ضمانت میں توسیع کردی

پیر 5 دسمبر 2016 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری کوآپریٹو اور سابق سیکریٹری لینڈ غلام مصطفی پھل کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت مین سابق سیکریٹری لینڈ غلام مصطفی پھل کے خلاف زمینوں کے ریکارڈ میں ردوبدل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت مین نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ غلام مصطفی پھل نے ملیر میں زمین کے کئی ایکڑ ریکارڈ میں ردوبدل کیا اور من پسند افراد کو زمین الاٹ کی غلام مصطفی پھل کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کا موقف سنتے ہوئے نیب تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ 17 جنوری تک غلام مصطفی پھل کے خلاف ریکارڈ پیش کرے عدالت نے غلام مصطفی پھل کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :