سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب کرپشن کیس میں ضمانت سے متعلق فوری درخواست کی سماعت منظور کرلی

پیر 5 دسمبر 2016 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب کرپشن کیس میں ضمانت سے متعلق فوری درخواست کی سماعت منظور کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو 13 دسمبر تک کے نوٹس جاری کر دئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب کرپشن کیس میں ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں ان کو علاج کی فوری ضرورت ہے عدالت سے استدعا ہے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کو سنے بغیر ضمانت منظور نہیں کی جا سکتی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی فوری ضمانت سے متعلق درخواست منظور کر لی جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر کو 13 دسمبر تک کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔