وزیرِ اعلی سندھ نے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد تمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد تمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے صوبے بھر کے تمام ہوٹلوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے محکمہ سول ڈیفنس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

مرادعلی شاہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی کمیٹی میں محکمہ ہوم لیبر اورکے ایم سی افسران شامل ہوں گے۔

وزیراعلی سندھ نے کمشنرکراچی سے بھی فون کے ذریعے رابطہ کرکے معاملے چھان بین کرنے کی ہدایت کی کہ آیا ہوٹلوں میں ایمرجنسی آلات اور یمرجنسی گیٹ موجودہیں یانہیں ۔وزیراعلی سندھ نے آتشزدگی کے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افرادکے ورثاسے تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :