سول ہسپتال خضدار میں7 دسمبر کوا یک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا،ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی

پیر 5 دسمبر 2016 18:14

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سول ہسپتال خضدار میں خدمت انسانیت دیانت داری کے ساتھ کی جانب سی7 دسمبر کوا یک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، فری میڈیکل کیمپ کے منتظم ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد ان لوگوں کو علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کرنا ہے جو ضلع کے دوردراز علاقوں میں رہتے ہیں اور علاج و معالجے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں سول اسپتال خضدار کے تمام سینیئر ڈاکٹرز جن میں ماہرین امراض چشم ،ناک کان گلہ ،امراض سینہ ،ماہر اطفال فزیشن اور امراض نسواں کے ماہر خواتین ڈاکٹرز بھی رضاکارانہ اپنی خدمت سر انجام دیں گی ،تمام مریضوں کی تشخیص اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جائینگی جبکہ مختلف دواساز کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پرادویات دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :