انسانی حقوق اور مہاجرین کے عنوان سے شارک تنظیم کی پولیس آفیسرز جہلم کی ورکشاپ

پیر 5 دسمبر 2016 18:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) یو این ایچ سی آرکے تحت شارک تنظیم نے انسانی حقوق اور مہاجرین کے عنوان سے پولیس آفیسرز کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا جس میں شاہد صدیق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، جاوید حسن ڈی ایس پی صدر سرکل اورمحمد شریف موہٹا ڈی ایس پی لیگل کے علاوہ ضلع بھر سے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تنظیم کے مقررین نے انسانی حقوق اور مہاجرین کے عنوان سے لیکچر دیئے ۔لفظ مہاجر اور اس کو دنیا کی سطح پر روشناس کرانے اور یو این ایچ سی آرکی کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی اور خصوصاً افغان مہاجرین کے حوالے سے پولیس کی ذمہ داریوں اورفرائض کو اجاگر کیا گیا ۔قانون اور حقوق کا مناسب استعمال کرنے پر زور دیا گیا۔ میڈیا نمائند گان نے بھر پور طور سے شرکت کی اور شارک کی ورکشاپ کو معلوماتی اور تعلیمی لحاظ سے بہت سراہا۔آخر میں شرکاء میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :