ایبٹ آباد، ٹریفک حادثہ میں باپ جاں بحق، چاربیٹے شدیدزخمی

پیر 5 دسمبر 2016 17:51

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سلہڈ میں ٹریفک حادثہ میں باپ جاں بحق اور اس کے چاربیٹے شدیدزخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حویلیاں کا رہائشی سیّدعزیز محمد شاہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایبٹ آباد سے حویلیاں جارہاتھاکہ سلہڈ کے مقام پر ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنیوالی ایک کارسے ٹکراگئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں سیّدعزیز محمد شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں ان کے چار بیٹے ذولقرنین شاہ، معین شاہ، محمد علی شاہ، صبورالحسن شاہ ساکنان حویلیاںشدیدزخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچادیا۔