تھانہ شہدادہور کی حدود میں پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکو ہلاک

آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپئے نقد انعام کا اعلان

پیر 5 دسمبر 2016 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کے لیئے ایک لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری تفصیلات میں بتایاکہ رپورٹ کے مطابق تھانہ شہدادپور کی حدودہنگوروروڈپر پولیس اورڈاکوؤں کے مابین ایک پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو پربھو ولد میگھو بھیل ہلاک ہوا جسکے قبضہ سے ایک ریپیٹر بارہ عدد کارتوس اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ہلاک ہونیوالا ڈاکو ٹنڈوآلہ یار، مٹیاری، سانگھڑ اور مختلف اضلاع میں قتل، ڈکیتی، رہزنی، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا اور مذکورہ اضلاع میں دہشت کی علامت تھا۔

متعلقہ عنوان :