نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی کا دورہ

پیر 5 دسمبر 2016 17:47

نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) شاہراہ فیصل پر نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا ہسپتال اور ہوٹل کا دورہ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی ،راجہ اظہر اور دیگر کے ہمراجھلسنے والے غیر ملکیوں کی عیادت کی ،ریجنٹ پلازہ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اس شہر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کوئی ادارہ کام نہیں کررہاہے اس شہر پر قابض دوبڑی جماعتوں نے ان اداروں کو تباہ کردیاہے ،حکومت کو بہترین علاج ومعالجہ کے بعد غیر ملکیوںکو سرکاری خرچے پر واپس بھجوانا چاہیے ، انہوں نے کہاکہ جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں حکومت فوری اقدامات کرتی تو شایداس قدر جانی نقصان نہ ہوتا،ہم اس وقت آگ تو نہیں بھجا سکتے مگر تحریک انصاف اس ملک کے غریب اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ سب کچھ ختم ہونے کے بعد دورہ کرتے ہیں انہیں اور ان کے وزیروں کو موقع پر پہنچنا چاہیے تھا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کا ہونا بہت ضروری ہے ،شہر قائد میں کسی بھی سانحے کے لیے ریسکیو کا عمل نہایت ہی سست اور نہ ہونے کے برابر ہے ،انہوں نے کہاکہ غیر ملکیوں سے خیریت دریافت کرنے کے لیے حکومتی نمائندوں کو ہسپتال پہنچنا چاہیے تھا،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس شہرکے لوگوں کو لاواث بنادیا گیا ہے کسی بھی قسم کے حادثے یا ناگہانی آفت کی صورت میں عوام خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جانیں بچاسکتی ہے حکومت اور متعلقہ ادارے کسی مرض کی دوا نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی ہیں ہم یہاں پہنچ گئے ہیں جبکہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ جابحق افراد کے لواحقین کے لیے ایک بڑے مالی پیکج کا اعلان کریں تاکہ ان کے دکھوں کا کچھ نہ کچھ مداواممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :