حکومتی پالیسیوں کا جھکائو بھارت کی طرف ہے ، نواز شریف پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے جذبات سے کھیلنا بند کرے

تحریک انصاف کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کی میڈیا سے گفتگو

پیر 5 دسمبر 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ حکومتی کی پالیسیوں کا جکائو بھارت کی طرف ہے۔نواز شریف پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے جذبات سے کھیلنا بند کرے۔ایک طرف بھارتی فوج ہماری شہریوں اور فوجیوں کو شہید کررہی ہے دوسری طرف حکومت اپنے نمائندے بھارت میں بھیج کر شہداء توہین کررہی ہے۔

سرتاج عزیز نے کشیدگی کے دوران بھارت کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔نواز شریف اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر قومی سلامتی کے فیصلے اکیلے نہیں کرسکتے۔موجودہ حالات کے پیش نظر وزیر خارجہ کا ہونا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔لیکن حکومت آج بھی 80سال کے بزرگ سے خارجہ امور کے کام لے رہی ہے اس سے بڑی نا اہلی اور کیا ہے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رائے حسن نواز نے کہا بھارت میں حکومتی اور اپوزیشن کے لوگ کھل کر پاکستان کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں لیکن ہماری حکومت کو سانپ سونگ جاتا ہے۔

لیگی وزارء بھارت کے خلاف زبان کھولتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ نواز شریف فوری طور پر بھارت سے تمام تعلقات ختم کرے کیونکہ موجودہ بھارتی حکومت پاکستان سمیت پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے موجودہ حکومت کے دور میں بھارت سے اچھے تعلقات قائم ہونا خواب کے برابر ہے۔