قتل کے ملزم مظہرفاروق کو21سال بعدرہاکردیاگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 17:25

قتل کے ملزم مظہرفاروق کو21سال بعدرہاکردیاگیا

شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) :قتل کے ملزم مظہرفاروق کو21سال بعدرہاکردیاگیا،سپریم کورٹ نےاپیل میں ملزم کوبری کرنے کاحکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظہرفاروق پر1992میں قصورمیں ایک شخص کوقتل کرنے کاالزام تھا،جبکہ سیشن کورٹ نے ملزم کوسزائے موت کی سزاسنائی تھی۔مظہرفاروق پرجیل ایکٹ کے تحت ایک اورمقدمہ بھی درج تھا۔مظہر فاروق کو اس مقدمے میں ضمانت ہونےپررہاکیاگیا۔مظہرفاروق کوماتحت عدالت نے موت کی سزاسنائی تھی۔جبکہ سپریم کورٹ نےاپیل میں ملزم کوبری کرنے کاحکم دیا ہے۔جس پرمظہرفاروق کوشیخوپورہ جیل سے رہاکردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :