قلم کارروان اسلام کی ہفتہ وار ادبی نشست (کل) اسلام آباد میں ہوگی

پیر 5 دسمبر 2016 17:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) قلم کارروان اسلام کی ہفتہ وار ادبی نشست (کل) منگل کو ستارہ مارکیٹ جی سیون مرکز اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

نشست میں ماہ ربیع الاول کے حوالہ سے سیرت النبیؐ پر سیمینار منعقد ہوگا اور معروف صحافی دانشور اور ماہر قرآن ڈاکٹرمرتضیٰ مغل اپنا خصوصی مقالہ بعنوان ’’ہمارا مرکز و محور ذات گرامی رسولؐ‘‘ پیش کریں گے۔