وزیر اعظم محمد نواز شریف سندھ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مضبوط سیاسی قلعہ دیکھنا چاہتے ہیں،عبدالحمید بٹ

پیر 5 دسمبر 2016 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الحمید بٹ ، چیئرمین نواز اولکھ، ندیم آرائیں، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سہیل ندیم، رانا عبد الشکور، مختار بٹ شیخ غلام باری، وحید جان آرائیں اور مادسٹر عبد الرزاق نے ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی توقعات پر پورا اتریں گے اور سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت بنانے کے لئے کارکن اور ذمہ داران سردھڑ کی بازی لگادیں گی․ اپنی قیادت کو مایوس نہیں کریں گے اور کراچی سمیت سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے وفاق سے بھی رابطے کریں گی․ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سندھ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مظبوط قلعہ دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم سندھ میں اپنے قائد کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی․ سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کی وجہ سے کراچی جیسا بڑا شہر بدستور میگا کوڑے دان دکھائی دیتا ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی سمیت سندھ کے رہنے والوں کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑے گی۔

(جاری ہے)

پارٹی کی صوبائی قیادت سندھ کے بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے بہت جلد اپنا لائحہ عمل دے گی تاکہ گرین لائن بس منصوبے کی تکمیل سے پہلے کراچی کے دیگر بلدیاتی مسائل حل کئے جا سکین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے تکمیل کو پہنچنے والی گرین لائن بس سروس اہلیان کراچی کے سالوں پرانے ٹرانسپور کے مسئلے کا مستقل حل ثابت ہو․عبد الحمید بٹ نے کہا کہ سندھ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دئے گئے تو کراچی سمیت صوبے کے تمام بڑے شہر کھنڈر بن جائیں گے لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) اب کسی کو سندھ کے عوام کے حقوق اور مسائل پر سیاست نہیں کرنے دے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کی قیادت کراچی کے ٹرانسپورٹ، پانی، بجلی اور ٹریف جیسے مسائل کے حل کے لئے میدا ن عمل میں نکلے گی اور کراچی کے شہریوں کو دوبارہ سے روشن اور پرامن کراچی کا تحفہ دیگی۔