قو م پاناما لیکس پر فیصلہ چاہتی ہے ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ،کلیم اللہ قائم خانی

افغان حکومت بھارت کی کٹھ پتلی بن کر مودی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے ،رہنما سنی ایکشن کمیٹی ٹنڈو الہیار

پیر 5 دسمبر 2016 17:20

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) قوم پاناما لیکس پر فیصلہ چاہتی ہے ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب نہ ہوا تو کرپشن کو فورغ ملے گاپاناما لیکس پر جتنا وقت گزر رہا ہے قوم کی بے چینی اور بے قراری میں بھی اس قدر اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈوالہیار کے رہنمائوں کلیم اللہ قائم خانی ، مولانا اصغر تھیبو ، حافظ دھنی بخش لغاری ، محمد اسحاق منگریو ودیگر نے اپنے مشترکا بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے افغان حکومت بھارت کی کٹھ پتلی بن کر مودی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے کسی بھی صورت بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب ہونے نہیں دیں گے مشکل وقت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کو تنہا کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے صف اول کا کردار ادا کریں گے ڈمی وزیر خارجہ سرتاج عزیز کو کسی بھی صورت انڈیا نہیں جانا چاہیئے تھا سرتاج عزیز کے انڈیا جانے سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا انڈیا میں ہمارے حکمرانو کا ذاتی کاروبار ہے اپنے ذاتی کاروبار کی ترقی کے لئے ن لیگ قوم کے جذبات کا سودا کر رہی ہے ۔