صوبہ میں ناجائز گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے ‘بلال یاسین
تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اتوار بازاروں کا دورہ کریں ،ناپ تول میں کمی ،غیر معیاری اشیاء کی فروخت ہر صورت روکی جائے پیاز ، لہسن ، ٹماٹر اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے گا ‘صوبائی وزیر خوراک کا محکمانہ اجلاس سے خطاب
پیر 5 دسمبر 2016 17:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو حفظان صحت اور معیاری اشیاء کی مارکیٹ ریٹس کے مطابق فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں میں وہ خود مختلف شہروں میں اتوار بازاروں کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار بازاروں کے قیام کا مقصد لوگوں کو معیاری اور کم قیمت پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ ناجائز گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔اتوار بازار میں پیاز،لہسن ، ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے و الے دکانداروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ اشیاء کی پیمائش ، مقدار ، معیار اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ناپ تول میں کمی اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔اجلاس میں محکمہ خوارک کے اعلی افسران اور مختلف اضلاع سے آئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.