فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام سائنسی نمائش کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 17:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً تمام ڈائریکٹوریٹس کے کالجوں کے مابین مقابلہ ہوا۔ سائنسی نمائش میں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے اعلیٰ سکول کی سطح پر ماڈلز کی نمائش کی گئی جس میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے کالج کے طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد مہمان خصوصی ریحانہ شبیر نے دیئے۔

ان مقابلوں میں فزکس میں ایف جی ڈگری کالج گوجرانوالہ نے پہلی، اے پی ایس ایف سی صدر کراچی نے دوسری جبکہ فوجی فائونڈیشن کالج فار بوائز نیو لالہ زار راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیالوجی کے مقابلوں میں ایف جی گریجویٹ کالج فار ویمن کشمیر روڈ راولپنڈی نے پہلی، امالہ فائونڈیشن سکول اینڈ کالج راولپنڈی نے دوسری جبکہ فوجی فائونڈیشن کالج فار بوائز نیو لالہ زار راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

کیمسٹری کے مقابلوں میں فضائیہ انٹر کالج ای نائن اسلام آباد نے پہلی، فوجی فائونڈیشن کالج فار گرلز لالہ زار راولپنڈی نے دوسری جبکہ ایف جی لیاقت علی ڈگری کالج راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر سائنس کے مقابلوں میں بحریہ کالج کارساز کراچی نے پہلی، امالہ فائونڈیشن سکول اینڈ کالج راولپنڈی نے دوسری جبکہ اے پی ایس ایف جی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 10 ہزار، دوسری پوزیشن پر آنے والوں کو 7500 روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 5 ہزار روپے اور اسناد دی گئیں۔