نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی

پیر 5 دسمبر 2016 17:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیول ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے کی گئی ہے اور رواں ماہ کے بلوں میں بجلی کی نئی قیمت وصول کی جائے گی تاہم ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :