ہوٹل میں لگی آگ سے کرکٹر صہیب مقصود، عامر یامین اور دیگر کھلاڑی بھی متاثر

پیر 5 دسمبر 2016 17:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ سے کرکٹرز بھی متاثر ہوئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹر یاسین مرتضی نے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی جس سے ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ دیگر کرکٹرز محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے میچز میں حصہ لینے والے اندرون ملک کے چند کرکٹرز آگ سے متاثرہ نجی ہوٹل میں مقیم تھے۔ فرسٹ کلاس کرکٹر یاسین مرزا نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ میں فریکچر ہوا۔ صہیب مقصود، عمر یامین، شاہ زیب اور دیگر کرکٹرز ہوٹل سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :