تھانہ شہدادپور کی حدود میں پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو ہلاک

آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

پیر 5 دسمبر 2016 17:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری تفصیلات میں بتایا ہے کہ رپورٹ کے مطابق تھانہ شہدادپور کی حدود ہنگورو روڈ پر پولیس اورڈاکوؤں کے مابین ایک پولیس مقابلے کے دوران بدنام ڈاکو پربھو ولد میگھو بھیل ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے ایک ریپیٹر، 12 عدد کارتوس اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ہلاک ہونے والا ڈاکو ٹنڈوآلہ یار، مٹیاری، سانگھڑ اور مختلف اضلاع میں قتل، ڈکیتی، رہزنی، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا اور مذکورہ اضلاع میں دہشت کی علامت تھا۔ ڈاکو پربھو ولد میگھو بھیل مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے۔

متعلقہ عنوان :