آرمی چیف نے4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 16:51

آرمی چیف نے4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) :آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے 4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کوانسداددشہتگردی کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔جس پرآرمی چیف نے 4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ چاروں دہشتگرد شہریوں، سیکیورٹی فورسزاوراے ایس ایف اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

کراچی ایئرپورٹ اورسی آئی ڈی بلڈنگ کراچی پرحملہ میں بھی ملوث تھے۔ملزمان سکھرمیں حساس ادارے پرحملے میں بھی ملوث تھے۔اِن دہشتگردوں نے ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 226 افراد کوحملوں میں زخمی کیا۔

(جاری ہے)

اِن دہشت گردوں نے مجموعی طورپرایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت58 افراد کو قتل کیا۔ جبکہ یہ چاروں دہشتگردایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 226 افراد کوحملوں میں زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

ان چاروں دہشتگردوں میں عطاء الرحمن ،صابر،گل زریں اورفاروق بھٹی شامل ہیں۔دہشتگرد گل زرین ولد گل شریف پولیس کانسٹیبل سرتاج کے قتل میں ملوث تھا۔ گل زرین نے حملے کرکے ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 10 افراد کو زخمی کیا۔دہشتگردگل زرین کے قبضے سے اسلحہ اوردھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا تھا۔ دہشتگردگل زرین نے مجسٹرٹ اورٹرائل کورٹ میں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :