اسلام آباد کو خوبصورت اور تمام سہولتوں سے آراستہ شہر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، وزارت سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں لائبریریز اور کتاب گھر بنانا چاہتی ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز سے گفتگو

پیر 5 دسمبر 2016 16:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق خوبصورت اور تمام سہولتوں سے آراستہ شہر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں عرفان صدیقی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہا کہ ان کی وزارت سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد کے موزوں مقامات پر لائبریریز اور کتاب گھر بنانا چاہتی ہے تاکہ اچھی کتابیں اسلام آباد کے ہر شہری کی دسترس میں ہوں۔ اس موقع پر اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری حل ان کی سب سے بڑی ترجیح ہے، وہ سی ڈی اے کے کردار کو زیادہ مؤثر بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کے مسائل بلاتاخیر حل ہوںاور یہ ادارہ عوامی خدمت کی ایک عمدہ مثال بن جائے۔

متعلقہ عنوان :