کوئٹہ ،بروری روڈ پر ایک اور پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا

پیر 5 دسمبر 2016 16:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری بروری روڈ پر ایک ہفتے کے دوران دوسرا پولیس اہلکار قتل ،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے فائر نگ کر کے پولیس کا نسٹیبل ابرار احمد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو تحو یل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی ، پولیس حکام کے مطابق ابتدا ئی طور پر واقع کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ،واضع رہے یکم دسمبر کو بھی بروری روڈ پرنامعلوم افراد نے بروری تھانے کے تعملیی الیا س کو فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :