نیب خیبرپختونخوانے محکمہ صحت کے اکائونٹنٹ ناصرخان ،سابق ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان کوگرفتارکرلیا

پیر 5 دسمبر 2016 16:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مہمندایجنسی محکمہ صحت کے اکائونٹنٹ ناصرخان اورسابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان کوگرفتارکرلیا۔مبینہ طورپورملزمان نے ادویات،یوٹیلیٹی بلز اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرزکے کرایوںمیںخردبردکرکے قومی خزانے کولاکھوںروپے نقصان پہنچایاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان DDO تھے اوراکائونٹنٹ ناصرخان کی ملی بھگت سے یوٹیلیٹی بلز،ادویات اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرزکے کرایوںمیںلاکھوںروپے خردبردکئے، فاٹاچونکہ پسماندہ علاقہ ہے اسلئے نیب خیبرپختونخوافاٹا میںکرپشن کیلئے روک تھام کیلئے متحرک کرداراداکررہاہے۔

ملزمان کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلدہی انہیںاحتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :