وانا، سکیورٹی فورسزنے شک کی بنا پر کار پر فائرنگ کردی ،ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق ،خاتون سمیت تین افراد گرفتار

پیر 5 دسمبر 2016 16:58

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) تحصیل برمل کے علاقہ زالئی میں سکیورٹی فورسزنے شک کی بنا پر کار پر فائرنگ کردی ،ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت تین افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطا بق گزشتہ درمیانی شب پاک افغان بارڈر کے قریب تحصیل برمل کے علاقہ زلئی چیک پوسٹ پرایک بجے کے قریب سکیورٹی فورسز نے مشتبہ گاڑی جو انگوراڈہ بازار سے وانا آرہی تھی کو رکنے کا اشارہ دیا لیکن گاڑی رک نہ سکی جس کی بناپر فورسز نے گاڑی پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت تین افراد کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیاہے،جاں بحق ہونیوالے افراد میں سے تین کا تعلق شمالی وزیرستان سے جبکہ ایک کا تعلق وانا سے بتایا جاتا ہے ۔

مقامی پولیٹکل انتظامیہ کی مدد سے مذکورہ افراد کی لاشیں شناخت کیلئے وانا ایف،سی قلعہ لائی گئی ہے جبکہ گرفتار افراد زیر تفتیش ہیں۔