ْ حکومت پنجاب نے معذور اور خصوصی افراد کے لئے ’’خدمت کارڈ‘‘ فلاحی پروگرام کا آغازکر دیا

�کھ افراد مستفید ہوں گے، -2 ارب روپے مختص ،ماہانہ1200 روپے معاونت کی جائے گی، عرفان دولتانہ کی گفتگو

پیر 5 دسمبر 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت پنجاب نے معذور اور خصوصی افراد کے لئے ’’خدمت کارڈ‘‘ کے نام سے ایک فلاحی پروگرام کا آغاز کیا ہے گزشتہ روزیہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد ان افراد کی نہ صرف مالی معاونت کرنا ہے بلکہ ان کو فنی مہارت فراہم کرکے انہیں ایک باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ وہ دوسرے پر بوجھ بننے کی بجائے اپنے پائوں پر کھڑا ہوں سکیں اور ملکی ترقی وخوشحالی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس کا آغاز کیا گیا ہے جس کا ہدف صوبہ بھر کے انتہائی کم آمدنی والے معذور افراد ہیں ۔پہلے مرحلے میںاس پروگرام سے -2 لاکھ خصوصی افراد مستفید ہوں گے جن کے لئے -2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ ان افراد کو ماہانہ1200 روپے کی مالی معاونت یعنی سہ ماہی بنیادوں پر 3600 روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔ یہ پروگرام پورے پنجاب میں بیک وقت شروع کیا گیا ہے اور معذور افراد کو سم جاری کرنے کی تقریب ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ایک ہی وقت میں منعقد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :