گھانا میں 10 سال سے قائم جعلی سفارتخانہ بند

پیر 5 دسمبر 2016 16:54

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) افریقی ملک گھانا میں 10 سال سے قائم جعلی سفارتخانہ بند کردیا گیا۔چین کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ اپنی ویب سائٹ پر کیا۔بیان کے مطابق آثار یہ ظاہر کرتے ہیں یہ آپ گھانا میں امریکی سفارتخانے میں ہیں تاہم اصل میں ایسا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق عمارت پر امریکی پرچم لہراتا تھا اور اس کے اندر صدر براک اوباما کی تصویر بھی لٹکی ہوئی تھی،جو حقیقی اور جعلی ویزے جاری کرتا تھا۔

بیان کے مطابق اسے امریکی حکومت نہیں چلا رہی تھی تاہم گھانا اور ترکی سے تعلق رکھنے والا جرائم پیشہ گروہ اسے چلا رہا تھا جس میں ایک وکیل بھی شامل تھا۔وزارت خارجہ کے مطابق آکرا میں اصلی امریکی سفارتخانے کے علاقائی سکیورٹی آفس نے جعلی سفارتخانے کو موسم گرما کے اختتام پر بند کیا ہے۔