پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضا کاروں کا عالمی دن منایا گیا

پیر 5 دسمبر 2016 16:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضا کاروں کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر معاشی ، سماجی اور ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے رضاکاروں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔ پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر پروگرام اور سمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کے اعلان کے بعد 1985ء کے بعد ہر سال یہ دن عالمی سطح پر منایاجاتاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد رضاکاروں کو مقامی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر جاری ترقیاتی منظوریوں پر مل جل کر کام کرنے پر مائل کرکے اقتصادی اور سماجی ترقی کو ممکن بنانا ہے۔ مختلف تقاریب کے ذریعے رضاکاروں کو اس بات پر راغب کرنا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے اجتماعی کردار ادا کریں تاکہ ملینیم ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :