جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،ڈی سی او چکوال

پیر 5 دسمبر 2016 16:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام 12ربیع الاول کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی ، امن وامان، پیارو محبت، بھائی چارے اور یگانگت کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں،جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی چکول عاصم جاوید ہاشمی ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایس پی کاظم نقوی اور سول ڈیفنس انچارج ریسکیو1122چکوال، چوہدری محمد علی، مولانا عبدالرحیم نقشبندی، پیر سید ریاض الحسن شاہ، پیر عبدالشکور نقشبندی، پیر حبیب بخش، مولانا باز خان، سید تصدق حسین شاہ کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا کہ ماہ ربیع الاول حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کا مہینہ ہے اور آپ کے یوم ولادت کو پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ چکول شہر کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا، ڈی ایچ ایز صفائی کے انتظامات ، سٹیج، گلیوں کی مرمت کے علاوہ تمام انتظامات کرے گی، تاجر حضرات، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بازاروں اور شہر میں اپنی اپنی دکانوں پر چراغاں اور سجاوٹ کریں گے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی کاظم نقوی نقوی نے اجلاس کو بتایا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور جلوس اور محافل کی سیکیورٹی کیلئے 1000سے زائد پولیس کے جوان خدمات سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر پیر سید ریاض الحسن شاہ، مولانا عبدالرحیم نقشبندی، پیر عبدالشکور نقشبندی، مولانا باز خان، سید تصدق حسین شاہ اور دیگر اراکین کمیٹی نے اپنے مکمل تعاون اور تجاویز پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :