اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ حدیث و سیرت کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 8 دسمبر کو شروع ہو گی

پیر 5 دسمبر 2016 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ حدیث و سیرت)کلیہ عربی و علوم اسلامیہ(نے "سیرت رسولؐ کی روشنی میں سماجی انصاف اور فلاح معاشرہ"کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔ کانفرنس میں 8۔ممالک کے سکالرز اہم مباحث پر علمی اور تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔

کانفرنس میں نمائندگی کرنے والے ممالک میںسعودی عرب ،ْ ملائیشیاء ،ْ الجزیرہ ،ْ کوسوو ،ْ سوڈان ،ْ برونائی اور انڈیاشامل ہیں۔کانفرنس میں مقررین تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں فلاح معاشرہ میں تعلیم و تربیت کے کردار پر بھی لیکچرز دیں گے۔ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 8۔دسمبر 2016ء کو صبح 10۔بجے یونیورسٹی کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اس کانفرنس کو خاص اہمیت حاصل ہوگی کیونکہ کانفرنس میں سماجی انصاف اور فلاح معاشرہ کے اسلامی تصورات پر بحث مباحثے ہوں گے۔آڈیٹوریم کے احاطے میں معروف پبلشرز اور کتب فروش مذہبی کتابوں کے سٹالز لگائیں گے۔کانفرنس میں راولپنڈی/اسلام آباد کی جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات ،ْ دانشور ،ْ علماء کرام ،ْ سماجی رہنماء اور سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :