متحدہ عرب امارات:باپ نے بیٹے کو سبق سکھانے کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

پیر 5 دسمبر 2016 16:07

متحدہ عرب امارات:باپ نے بیٹے کو سبق سکھانے کے لیے پولیس کے حوالے کر ..

فجیرہ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) فجیرہ کے ایک 20سالہ بیٹے نے اپنے55سالہ باپ کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور موبائل فون توڑ دیا۔ جس کے جواب میں باپ نے پولیس کو بلوا کر بیٹے کے خلاف شکایت دررج کروا دی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ابتدئی مرحلے میں پولیس نے باپ اور بیٹے کے درمیان ہونے والے گھریلو جھگڑے کو موقع پر ہی ختم کرنے کی کوشش کی لیکن باپ کے اصرار پر پولیس نے بیٹے کے خلاف ،باپ کے ساتھ بدتمیزی، اور جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ ساتھ مو بائل فون توڑنے کے جرم میں کیس درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر بیٹے نے بتایا کہ اس کا باپ کے ساتھ جیب خرچ نہ دینے پر جھگڑا ہوا اور اس نے غصہ میں آکر اپنے باپ کاموبائل فون توڑ دیا۔ تاہم پولیس نے یہ کیس پبلک پراسیکیوشن کی جانب بھیجتے ہوئے 20سالہ بیٹے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :