آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی کمانڈرپیپلزلبریشن آرمی کی ملاقات

ملاقات میں پیشہ ورانہ اموراورخطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،چینی کمانڈرکی جنرل قمرجاویدباجوہ کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد، چینی کمانڈرنے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 16:03

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی کمانڈرپیپلزلبریشن آرمی کی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) :آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چین کے کمانڈرپیپلزلبریشن آرمی ژاہوژونگچی نے ملاقات کی،جس میں چینی فوج کے کمانڈرنے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکبادپیش کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چین کے کمانڈرپیپلزلبریشن آرمی نے جی ایچ کیومیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں پیشہ ورانہ اموراور خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔پاک فوج کے چاک وچوبنددستے نے معززمہمان کوسلامی دی۔چینی کمانڈرژاہوژونگنجی شہداء کی یادگارپرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔چینی کمانڈرژاہوژونگچی نے کہاکہ پاک فوج نے خطے میں امن کے قیام اور استحکام کیلئے بھرپورکرداراداکیا۔انہوں نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔