لاہور، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کا پانچویں اور آٹھویں جماعت کا پہلا پرچہ،آوٹ،

ناقص حکمت عملی کے باعث سوالیہ پیپر امتحان سے پہلے ہی فوٹو کاپی کی دوکانوں پر دستیاب رہے

پیر 5 دسمبر 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کا تجرباتی طور پر پانچویں اور آٹھویں جماعت کا پہلا پرچہ،آوٹ،سوالیہ پرچہ سکول کے قریب دکانوں پر پہلے سے ہی دستیاب رہاتفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کا تجرباتی طورپر موک ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز تجرباتی طورپر انگریزی اور حساب کا پیپر لیا گیا۔

پیک کی ناقص حکمت عملی کے باعث دونوں سوالیہ پیپر امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی فوٹو کاپی کی دوکانوں پر دستیاب رہے۔

(جاری ہے)

والدین کا کہنا ہے کہ پیک انتظامیہ پہلے بھی بچوں کے پیپرلینے میں ناکام رہا ہے اور اب بھی ان سے بچوں کا امتحان نہیں لیا جارہا،اس لئے پیک کو ختم کردینا چاہیے۔ دوسری جانب پیک حکام کا کہنا ہے کہ موک ٹیسٹ کاتعلق بچوں کی اپ گریڈیشن سے نہیں ہے، یہ صرف تجرباتی طور پر امتحان لیا جارہا ہے،اسلئے پیپرمنسوخ نہیں کیے جائیں گے۔

دوسری طرف ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق نے پیپر باہر دستیاب ہونے کانوٹس لے لیا ہے اور تین ڈی ای اوز پر مشستمل 3رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک احسان ،ثمینہ عقیل،رئیس احمد کمیٹی میں شامل کمیٹی پیر باہر دستیاب ہونے کے حوالے سے 5روز میں رپورٹ پیش کریگی ۔

متعلقہ عنوان :