لاہور کو سیف سٹی پراجیکٹ بنانے کے لئے اربوں خرچ کئے جارہے ہیں لیکن لاہور سب سے زیادہ ان سیف سٹی بن چکا ہے ، مہرین انور راجہ

پیر 5 دسمبر 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ لاہور کو سیف سٹی پراجیکٹ بنانے کے لئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن لاہور سب سے زیادہ ان سیف سٹی بن چکا ہے ، پولیس آن لائن کمپلینٹ سیل میں 25ہزار سے زائد شکایات وصول ہوئی ہیں۔ نو مبر میں لاہور میں جرائم کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اراکین اسمبلی لٹتے رہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ لاہور مسلم لیگ ن کا گڑھ کہلاتا ہے اور یہاں سب سے زیادہ جرائم ہورہے ہیں اور حکمران اس کو سیف سٹی قرار دے رہے ہیں ۔جب لاہور میں روزانہ جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے تو پنجاب کے دوسرے اضلاع میں جرائم کی شرح میں کس حد تک اضافہ ہوجائے گا ۔پنجاب کے عوام ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر ہیں یہاں گڈگورنس کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کی لمبی چوڑی کابینہ بھی عوام کو احساس تحفظ دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔وزراء اپنے ساتھ ان گنت سیکورٹی گارڈ لئے پھرتے ہیں اور عوام کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔پنجاب میں آٹھ سالوں سے نہ تو تھانہ کلچر تبدیل ہوااور نہ ہی عوام کو پٹورای کلچر سے نجات مل سکی ۔

متعلقہ عنوان :