پانامہ زدہ لیگ کی تو جہ صر ف اپنی جیبیں بھر نے پر ہی: ڈاکٹر شاہد صد یق

پولیس اور سکیور ٹی اداروں کو شریف فیملی نے ذا تی ملازم بنا رکھا ہی:سر براہ میڈیا سیل پی ٹی آئی پنجا ب

پیر 5 دسمبر 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ مہنگا ئی اور بے روز گاری کا جن حکمرانو ں سے قا بو نہیں ہو رہا ہے ہر طر ف دہشتگر دی اور ٹارگٹ کلر دندانے پھررہے ہیں پانامہ زدہ لیگ کی تو جہ صر ف اپنی جیبیں بھر ی پر ہے عو ام بد حا ل اورحکمران خوشحا ل ہو رہے ہیں صو بائی دار لحکومت کو ڈاکو ں کے رحم پر چھو ڑ دیا گیا اس سے بڑ ی ناکام حکومت کیا ہو گی کہ اس کے اپنے ایم این اے دن دیہا ڑے لو ٹ لئے جا تے ہیں وی آئی پی پروٹو کول کے باعث قومی خزانہ کو کروڑو ں روپے کا ٹیکہ لگا یا جا رہاہے پو لیس و دیگر سکیور ٹی ادارے جب تک حکمرانو ں کی ذا تی حفا ظت کر تے رہیں گے تو ملک میں عام شہری کو کوئی پر سان حا ل نہیں ہو گا پولیس اور سکیور ٹی اداروں کو شریف فیملی نے ذا تی ملازم بنا رکھا ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ وہ لوگ جو اس ملک میں ٹیکس چوری ‘کر پشن اوراور دیگر بدعنوانیوں میں ملوث ہیں وہ ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکے ہیں انہو ں نے کہا کہ اگر ملک میں بدعنوانی اور ٹیکس چوری ختم ہوجائے توعوام کو مہنگائی ’بے روگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات مل سکتی ہے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کا میاب ہوگی انہوں نے مز ید کہا کہ حق اورسچ کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی ‘ملکی تقدیر بدلنے کیلئے انصاف اور احتساب لازم ہو چکا ہے ‘ہم اصولوں اور نظرے پرقائم ہیں اور تبدیلی کی جنگ جیت کر ہی دم لیں گے ‘ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عملد درآمدجاری رکھنا ضروری ہے تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں قوم کو جو شعور دیا ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی اور آج اسی وجہ سے قوم ملک میں احتساب کے معاملے پر متحد ہو چکی ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ سچ اور حق کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی پانامہ اور خبر لیک معا ملہ حکمرانوں کے اقتدار خا تمے کا سبب بنے گا

متعلقہ عنوان :