تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک ، 2 لاپتہ

پیر 5 دسمبر 2016 16:23

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث تھائی لینڈ کے دس جنوبی صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں 157580 افراد بے گھر ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث گیارہ افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو چکے ہیں سیلاب کے نتیجے میں چار ریلوے راستے مفلوج ہو گئے ہیں جبکہ 2400 ایکڑ زرعی اراضی بھی تباہ ہوئی ہے حکومت نے تمام عوامی ڈیزاسٹرروک تھام مراکز میں بھی ہنگامی صورت حال نافذ کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :