ضلعی حکومت اور ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن‘172افراد کے خلاف مقدمات درج

پیر 5 دسمبر 2016 16:21

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا تجاوزات،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیو الوں اورخوانچہ فروشوںسمیت ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات کو دور کر نے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ مشترکہ کریک ڈائون کے دوران ابتک تجاوزات کے مرتکب172افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے اور109ٹرک سامان قبضے میں لیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ کریک ڈائون کے دوران شاہدرہ چوک،داتا دربار،ریلوے اسٹیشن ،گڑھی شاہو،صدر بازار،گجومتہ تا چونگی،کینال بنک روڈ،مغلپورہ چوک،علامہ اقبال روڈ،بوہڑ والا چوک،مال روڈ،حاجی کیمپ،شالیمار لنک روڈ،جی ٹی روڈ،پیکو روڈ،ماڈل ٹائون لنک روڈ،مین فیروز پور روڈ،اتفاق ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال،موڑ مسلم ٹائون تا اچھرہ موڑ،کریم بلاک ،وی آئی پی روڈ،جناح ہسپتال،مولانا شوکت علی روڈاور اللہ ہو چوک سمیت دیگرعلاقوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس کے تجاوزات کے خلاف جاری کریک ڈائون کا مقصد شہر میں ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھنا اور لوگوں کو ہرممکن سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک میں رکاوٹ کی بڑی وجہ تجاوزات اور ناجائز پارکنگ اسٹینڈز ہیں لہذا ان سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :