چین کا ایک ساتھ 10ایٹمی میزائل تجربے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

پیر 5 دسمبر 2016 16:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) چین نے ایک ساتھ 10ایٹمی میزائلوں کے تجربے کر کے نیاعالمی ریکارڈقائم کرڈالا،درمیانی رینج کے یہ ڈی ایف 21سی بیلسٹک میزائل 1000میل تک ٹارگٹ کو نشانہ بنانے اور ازخود سمت کا تعین کرنے والے ایٹمی ہتھیار چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ان تجربات کی خبر سنٹرل چائنہ ٹی وی پر نشر کی گئی۔ یہ میزائل ایشیاء اور بحرالکاہل میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو کسی بھی وقت نیست و نابود کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :