سپریم کورٹ میں سزائے موت کے ملزم کو دس سال بعد انصاف مل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 15:37

سپریم کورٹ میں سزائے موت کے ملزم کو دس سال بعد انصاف مل گیا

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) :سپریم کورٹ میں سزائے موت کے ملزم کو دس سال بعد انصاف مل گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم عامر کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ملزم کے خلاف 2006میں تھانہ چوٹالہ جہلم میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔عدالت نے جُرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :